آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری۔
رواں برس صوبہ بھر میں کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 8663 مقدمات اور 12628 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
محرم الحرام میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت نیشنل ایکشن پلان کے تمام قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب
سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں بھرپور انسدادی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ صوبہ بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام قوانین بالخصوص لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، نفرت انگیز تقاریر اور قابل اشتعال مواد کی نشر و اشاعت کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جائے تاکہ نقص امن یا شرپسندانہ کاروائیوں سے معاشرے کا امن خراب نہ ہوسکے۔۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ کرایہ داری اندراج قانون کی پاسداری پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے اور پراپرٹی مالکان سمیت تمام کرایہ داروں کے کوائف مقامی پولیس اسٹیشن میں لازمی درج کروائے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ حساس اضلاع میں تمام علاقوں میں سرچ، سویپ، انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں اور سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں سکیورٹی انتظامات کے دوران ضلعی پولیس ٹیموں کو بھرپور معاونت فراہم کریں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس صوبہ بھر میں کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 8663 مقدمات اور 12628 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 4720 مقدمات اور 8206 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر3943 مقدمات اور 4422 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے کریک ڈاؤن بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2136 مقدمات جبکہ 4272 افراد کو گرفتار کیا جبکہ لاہور میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1416 مقدمات جبکہ 1416افراد کو گرفتار کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران بھی لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی عمل میں آئے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 374 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, July 31, 2022