آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا محرم مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا حکم

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا محرم مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا حکم
حساس اور اے کیٹیگری کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کو ہر صورت چار درجاتی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ آئی جی پنجاب
عشرہ محرم الحرام کے دوران 9292 جلوسوں کی سکیورٹی پر 176477 جبکہ37223 مجالس کی 194086 افسران واہلکار اور رضاکار تعینات ہونگے۔
تمام مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی اولین ترجیح، مذہبی منافرت اور تفرقہ بازی پر بلا امتیار کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب
لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی مکمل پاسداری اور شر انگیز مواد کی نشر و اشاعت اور تشہیر پر سخت کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب
تمام مکاتیب فکر کے علماء و مشائخ، کمیونٹی لیڈرز، تاجر اور سول سوسائٹی کے تعاون سے مذہبی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیا جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور میں امام بارگاہوں، عاشورہ کے جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آر پی اوز کانفرنس میں احکامات جاری

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جامع حکمت عملی کے تحت فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ عاشورہ محرم کی مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، مذہبی منافرت اور تفرقہ بازی پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بلا امتیار کاروائی کی جائے۔ فیصل شاہکار نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں حساس اور اے کیٹیگری کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کو ہر صورت چار درجاتی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی پاسداری اور شر انگیز مواد کی نشر و اشاعت اور تشہیر پر سخت کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، کمیونٹی لیڈرز، تاجر اور سول سوسائٹی کے تعاون سے مذہبی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیا جائے اور فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن کمیٹیوں کے فعال کردار کو یقینی بنائیں۔ فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت تمام حساس شہروں میں امام بارگاہوں، عاشورہ کے جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ نویں محرم اور یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر کیمروں کی تنصیب، ڈرون کیمروں سے فضائی مانیٹرنگ کا انتظام کیا جائے جبکہ لاہور میں سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ پر خاص توجہ دی جائے۔ آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ خودفیلڈ میں نکل کرمحرم سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں، رات کے اوقات میں گشت میں اضافہ کریں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ خواتین کی مجالس اور جلوسوں میں لیڈی کانسٹیبلز کے ساتھ لیڈی رضاکاروں سے سکیورٹی اور چیکنگ میں معاونت لی جائے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے یہ ہدایات آج سنٹرل پولیس آفس میں محرم سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ آر پی اوز کانفرنس کی صدارت کے دوران صوبے کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو جاری کیں۔
دوران کانفرنس آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکوبتایا گیا کہ عشرہ محرم کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں 9292 جلوس اور 37223 مجالس منعقد ہورہی ہیں جن کی مناسبت سے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 176477 جبکہ مجالس سیکیورٹی پر 194086 افسران واہلکار اور رضاکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔اس موقع پر ڈی پی او پاکپتن نے حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ کے عرس کی 5 روزہ تقریبات کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کیا کہ محرم الحرام کے دوران  کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔انہوں نے تاکید کی کہ مجالس اور جلوسوں کے اوقات کا رکو مد نظر رکھ کر ٹریفک مینجمنٹ کے موثر پلان پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ یوم عاشور اور دیگرمرکزی جلوسوں کے موقعوں پر بالخصوص اہم شاہراؤں پر ٹریفک کا بہاؤتعطل کا شکار نہ ہوسکے۔آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرزسے جامہ تلاشی اورسی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام بھی کیا جائے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار کی پابندی پر عملد رآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور تمام اضلاع میں حساس امام بارگاہوں، ماتمی جلوسوں اور مجالس کے مقامات کے گرد و نواح میں سرچ، سویپ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے جبکہ حساس جلوسوں اور مجالس کے روٹ پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائیپرزاورعزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے مجالس اور جلوسوں میں سادہ کپڑوں میں کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے ۔ویڈیو لنک کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور سیف سٹی اتھارٹی کے افسران موجود تھے جبکہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سمیت تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

(ہینڈ آؤٹ 373 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, July 29, 2022