کانسٹیبل ذیشان جیسے شہداء کی قربانیاں پولیس کا فخر ہیں،آئی جی پنجاب

Jul 27, 2022

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ پنجاب پولیس 1500سے زائد عظیم شہداء اور ہزاروں غازیوں کی امین فورس ہے، قوم کے ان بہادر بیٹوں نے شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ کو اپنی جانوں سے بھی زیادہ مقدم گردانتے ہوئے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے تھانہ سوہاوہ کے علاقے میں ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل ذیشان کو خراج تحسین کر تے ہو ئے کہاکہ کہا کہ پنجاب پولیس جہلم کا بہادر سپوت کانسٹیبل ذیشان علی بھی آج ان عظیم شہداء میں شامل ہوگیاہے جن کی لازوال قربانی پوری فورس کیلئے مشعل راہ کا درجہ رکھتی ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ کانسٹیبل ذیشان جیسے شہداء کی لازوال قربانیاں محکمہ پولیس کے لیے باعث فخر ہیں اور پنجاب پولیس فرض شناسی کی اس لازوال مثال کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس شہداء کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے اورپنجاب پولیس شہید کانسٹیبل کے ورثاء کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ ڈی پی او جہلم کانسٹیبل ذیشان علی کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ذاتی دلچسپی سے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزپولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز جہلم میں کانسٹیبل ذیشان علی شہیدکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کیا۔آئی جی پنجاب نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور اسکے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ہر ممکن محکمانہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

(روزنامہ پالیستان)

*********