ڈی جی خان میں پرانی دشمنی کی وجہ سے فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کاواقعہ۔
آئی جی پنجاب، فیصل شاہکار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔
ملزمان کو گرفتارکر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، فیصل شاہکار کا ڈی جی خان میں پرانی دشمنی کی وجہ سے فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کریں۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 372 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************