ڈپٹی انسپکٹر جنرل پنجاب ہائی وے پٹرول سرفراز احمد فلکی نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد
اردل روم کے دوران 25افسران و ملازمان کی محکمانہ اپیلوں کی سماعت کی
اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت و لاپرواہی برتنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ سرفراز احمد فلکی
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پنجاب ہائی وے پٹرول سرفراز احمد فلکی نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا اور پی ایچ پی کے 25افسران و ملازمان کی محکمانہ اپیلوں کی سماعت کی۔اردل روم میں 16 افسران و ملازمان کی اپیلوں کو درست قرار دے کر سزا سے چھوٹ کا اعلان کیا۔01 کنسٹیبل کو نوکری پر بحال،03 افسران و ملازمان کی اپیل /جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیکر اپیلوں کومسترد،01 سب انسپکٹر کو قصور وار ثابت ہونے پراے ایس آئی کے عہدے پر تنزلی، 01 اے ایس آئی کے قصور وار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست،01 ڈرائیور کنسٹیبل اور 03کنسٹیبلز کو قصور وار ثابت ہونے پر 02 سال سروس ضبطگی کی سزا ئیں دی گئیں۔
ڈی آئی جی پی ایچ پی نے کہا کہ پی ایچ پی میں جزا اور سزا کا ایک موثر نظام موجود ہے جس کے مطابق اچھی کاکردگی کے حامل افسران و ملازمان کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ جبکہ غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی پی ایچ پی نے اردل روم کے دوران پولیس افسران و ملازمان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیں۔ کسی قسم کی غفلت و لا پرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 371 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************