Jul 24, 2022
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ساندہ پولیس کی بڑی کارروائی منشیات فروش خاتون کوگرفتار کر لیا تفصیلات کے مطا بق ایس ایچ او ساندہ یاسر چیمہ و پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی ملزمہ کوثر بی بی عرف کوثری سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ملزمہ کے قبضہ سے ہیروئن کے 5 پیکٹ برآمد ہوئے،منشیات فروش ملزمہ کوثر لڑکیوں کے ہاسٹلز، سکولز، کالجز،بس اڈا جات کے اردگرد منشیات فروخت کرتی تھی ملزمہ کوثر عرف کوثری لاہور کے مختلف علاقہ جات میں منشیات کی سپلائی بھی کرتی رہی ملزمہ کوثربی بی اپنے شوہر کے ساتھ ملکر منشیات فروخت کرتی تھی شوہر بھی جلد قانون کی گرفت میں ہو گا منشیات فروش ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے۔
(روزنامہ پاکستان)
********