عاشورہ محرم کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب

عاشورہ محرم کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب
سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کیلئے فیلڈ کمانڈرز کو ہر ممکن تعاون اور پیشگی رپورٹس فراہم کریں۔ فیصل شاہکار
جزا و سزا کا عمل فوری نافذ کیا جائے،تمام سپروائزری افسران ایک ہفتے کے اندر زیر التواء شوکاز نوٹسز کو جلد از جلد نمٹائیں۔ آئی جی پنجاب
تقرری و تبادلہ کا واحد معیار میرٹ ہوگا، اچھا کام کرنے والے افسر جنہیں پہلے موقع نہیں ملا انہیں ترجیح دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
کرپشن، شہریوں کے ساتھ بد سلوکی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رہے گی۔ آئی جی پنجاب
ون ویلرز،کائٹ فلائنگ اور منشیات کے استعمال اور خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب
خواتین، بچوں پر تشدد کے واقعات میں زیرو ٹالرنس، اقلیتوں سمیت حساس طبقات کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب
پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے جلد اضلاع کے دورے کرونگا اور تھانوں کی انسپکشن کے ساتھ ساتھ عوام سے ڈائریکٹ فیڈ بیک لوں گا۔ آئی جی پنجاب
 آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے سنٹرل پولیس آفس میں افسران کے ساتھ پہلی باضابطہ میٹنگ میں ہدایات جاری کردیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے علمائے اکرام، امن کمیٹیوں، سول سوسائٹئی،ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تعاون سے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کیلئے فیلڈ کمانڈرز کو ہر ممکن تعاون اور پیشگی رپورٹس فراہم کریں۔ آئی جی پنجا ب نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے تمام تر تیاریوں کو بروقت مکمل کرلیا جائے تاکہ نقص امن کا کوئی خطرہ نہ رہے۔ آئی جی پنجا ب فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ جزا و سزا کا عمل فوری نافذ کیا جائے،تمام سپروائزری افسران ایک ہفتے کے اندر اندر زیر التواء شوکاز نوٹسز کو جلد از جلد نمٹائیں، جن شوکاز نوٹسز پر سزائیں دینی ہیں فوری دی جائیں اور پہلے سے موجود ورک لوڈ کو سات روز کے اندر اندر ختم کرکے پراگریس رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ فیصل شاہکار نے کہاکہ تقرری و تبادلہ کا واحد معیار میرٹ ہوگا، اچھا کام کرنے والے افسر جنہیں پہلے موقع نہیں ملا انہیں تھانہ، سرکل اور ضلع سمیت ہر سطح پر پوسٹنگ کیلئے ترجیح دی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کو ریلیف دینا ہی پولیس کا اصل کام ہے لہذا عام آدمی کی فیلڈ افسران تک باآسانی رسائی ہر صورت ممکن بنائی جائے اور کھلی کچہریوں کے باقاعدگی سے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ افسران اپنی سپاہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں تاکہ انہیں اپنے مسائل کے ازالے کیلئے کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ تمام ڈی پی اوز، ایس پیز سمیت تمام سپروائزری افسراردل روم کا انعقاد باقاعدگی سے یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ عوامی مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکار ہمارا اصل چہرہ ہیں انکا طرز عمل مثالی ہونا چاہئے اور انہیں دوران ڈیوٹی بہترین ماحول اور سہولیات کی فراہمی سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے۔ آئی جی پنجا ب نے اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور سی ٹی او لاہور کو خصوصی ٹاسک سونپا۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران کے ساتھ پہلی باضابطہ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں تمام شعبوں کے سپروائزری افسران، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، یونٹس سربراہان، ڈی آئی جیز موجود تھے جبکہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوزنے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ کرپشن، شہریوں کے ساتھ بد سلوکی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس حراست سے فرار کسی صورت قابل قبول نہیں، ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی ایکشن کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ جرائم کے اعداد و شمار کے ساتھ ساتھ عوامی رائے پولیس کی کارکردگی جانچنے کا اصل معیار ہوگا، پولیس افسران شہریوں کی خدمت و حفاظت کو اپنا شعار بنائیں۔ آئی جی پنجا ب نے ہدایت کی کہ ون ویلرز،کائٹ فلائنگ اور منشیات کے استعمال اور خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ غیر ملکی شہریوں بالخصوص چینی باشندوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے جس میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت نہیں ہوگی۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ جرائم کنٹرول کرنے کا اصل فارمولا کنوکشن ریٹ کو بہتر بنانا ہے، سپر وائزری افسران ذاتی نگرانی میں کیسز کی ورک آؤٹ شرح کو بہتر بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ خواتین، بچوں پر تشدد کے واقعات میں زیرو ٹالرنس، اقلیتوں سمیت حساس طبقات کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے آرپی اوز، ڈی پی اوز ذاتی نگرانی میں بروقت اقدامات و یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ ضلعی سطح پر پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے جلد اضلاع کے دورے کرونگا اور تھانوں کی انسپکشن کے ساتھ ساتھ عوام سے ڈائریکٹ فیڈ بیک لوں گا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ پولیس شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، افسران براہ راست شہداء کی فیملیز سے رابطہ میں رہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 369 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, July 25, 2022