راؤ سردار علی خان کا پنجاب سے وفاق تبادلہ، آئی جی ریلوے پولیس تعینات کر دیا گیا
پنجاب پولیس نے راؤ سردار کی قیادت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
سیالکوٹ میں پریانتھا کمارا کیس میں نہ صرف تمام ملزمان گرفتار ہوئے بلکہ انہیں سزائیں بھی دلوائی گئیں
لاہور، راولپنڈی کے علاوہ ملتان میں 14 سال بعد پرامن طریقے سے انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوا
انار کلی دھماکے کے ملزمان سمیت متعدد ہائی پروفائل کیسز کو انتہائی کم وقت میں منطقی انجام تک پہنچایا گیا
راؤ سردار نے پولیس ویلفیئر، شہداء کی فیملیز کی فلاح سمیت فورس کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے
آئی جی پنجاب کے طور پر انہوں نے اینٹی رائٹس فورس، سکول آف انٹیلی جنس اورسکول آف پبلک آڈر کا قیام عمل میں لایا۔
وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کا پنجاب سے وفاق تبادلہ کردیا ہے اور راؤ سردار علی خان کو آئی جی ریلو ے پولیس جبکہ آئی جی ریلوے فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
راؤ سردار علی خان کو 8 ستمبر 2021 کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔راؤ سردار علی خان کو انکی دیانتداری اور اچھی شہرت کی بدولت تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں حکومتوں نے بطور آئی جی پنجاب برقرار رکھا۔بطور آئی جی پنجاب، راؤسردار علی خان کا دورانیہ ساڑے 10 ماہ رہا اور پنجاب پولیس نے راؤ سردار کی قیادت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔سیالکوٹ میں پریانتھا کمارا کیس میں نہ صرف تمام ملزمان گرفتار ہوئے بلکہ انہیں سزائیں بھی دلوائی گئیں۔راؤ سردار کے دور میں پنجاب پولیس نے PSL اور انٹرنیشنل کرکٹ سیریز بہترین سکیورٹی انتظامات کیساتھ کامیابی سے منعقد کروائیں لاہور، راولپنڈی کے علاوہ ملتان میں 14 سال بعد پرامن طریقے سے انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوا۔انار کلی دھماکے کے ملزمان سمیت متعدد ہائی پروفائل کیسز کو انتہائی کم وقت میں منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔راؤ سردار علی خان نے پولیس ویلفیئر، شہداء کی فیملیز کی فلاح سمیت فورس کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے۔آئی جی پنجاب کے طور پر انہوں نے اینٹی رائٹس فورس، سکول آف انٹیلیجنس، سکول آف پبلک آڈر کا قیام عمل میں لایا۔راؤ سردار علی خان کے دور میں پرامن طریقے سے ضمنی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا گیا۔ گریڈ 22 کے راؤ سردارعلی خان اس سے قبل ایم ڈی سیف سٹی اور سربراہ انٹیلی جنس بیورو پنجاب رہ چکے ہیں پنجاب پولیس کے لیے راؤ سردار علی خان کی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 367 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
