وفاقی حکومت نے گریڈ 22کے پولیس آفیسر فیصل شاہکار کو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا۔

وفاقی حکومت نے گریڈ 22کے پولیس آفیسر فیصل شاہکار کو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا۔
فیصل شاہکا ر اس سے قبل آئی جی ریلوے پولیس کے عہدے پر فرائض ادا کر رہے تھے۔
فیصل شاہکار تین باراقوام متحدہ مشن پربوسنیا اور لائبریا سمیت دیگر ممالک میں بھی فرائض اداکر چکے ہیں۔
فیصل شاہکارایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ساہیوال اور گوجرانوالہ میں ریجنل پولیس آفیسر کے عہدوں پر بھی تعینات رہے۔
فیصل شاہکار کو ملکی وعالمی سطح پر اہم عہدوں پر فرائض کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
فیصل شاہکار کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، فرض شناس اور تجربہ کار پولیس افسران میں ہوتا ہے۔

وفاقی حکومت نے پاکستان پولیس سروس کے سینئر آفیسر فیصل شاہکار کو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔ فیصل شاہکار اس سے قبل آئی جی ریلوے پولیس کے عہدے پر فرائض ادا کر رہے تھے، فیصل شاہکار کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 22 کے آفیسر ہیں۔ان کا تعلق سولہویں کامن سے ہے۔فیصل شاہکار نے 1988میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروس جوائن کی۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو ملکی و عالمی سطح پر حساس عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے لگ بھگ تین برس ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر خدمات سر انجام دیں جبکہ وہ ساہیوال اور گوجرانوالہ میں ریجنل پولیس آفیسر کے عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے جن اضلاع میں پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیں ان میں لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، تھرپارکر، ننکانہ صاحب اور گوجرانوالہ شا مل ہیں۔فیصل شاہکار تین باراقوام متحدہ مشن پربوسنیا اور لائبریا سمیت دیگر ممالک میں بھی فرائض اداکر چکے ہیں۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار ڈی آئی جی پولیٹیکل سپیشل برانچ،ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب اور اے آئی جی آپریشنز سی پی او میں بھی فرائض ادا کئے ہیں۔ الیکشن 2018سے قبل فیصل شاہکار کا تبادلہ صوبہ پنجاب سے وفاق میں کیا گیا تھا وہ ان دنوں آئی جی ریلوے پولیس کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا شمار پاکستان پولیس کے انتہائی پروفیشنل، فرض شناس اور تجربہ کار پولیس افسران میں ہوتا ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ 366 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, July 22, 2022