چھانگا مانگا: پولیس کا کریک ڈاؤن ‘ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

Jul 20, 2022

چھانگا مانگا(نمائندہ نوائے وقت) ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون،اٹھارہ سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،ملزمان کے قبضے سے 35 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدہوا۔ تفصیلات کیمطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت پر ڈی ایس پی چونیاں کی رہنمائی میں تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے ایس ایچ او راحیل کی قیادت میں کارروائی کرتے ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساجد عرف ساجو کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے تین لاکھ روپے نقدی،مال مویشی،مزدا ٹرک،دس موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ڈکیت گینگ کے سرغنہ ساجد عرف ساجو نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک گینگ تشکیل دے رکھا تھا۔ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈکیت گینگ گرفتار کرنے پر ایس ایچ او راحیل اور اسکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(روزنامہ نوائے وقت)

*********