Jul 20, 2022
بھکر، سرگودھا (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) تھانہ سٹی بھکر کے علاقہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایس ایچ او تھانہ سٹی حیات اللہ خان کو 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے جاں بحق کر دیا۔ ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی موقع پر پہنچ گئے۔ آمنا سامنا ہونے پر ایس ایچ او سٹی حیات اللہ خان ڈاکو کی اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کرنے والے 2 موٹر سائیکل سوار ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی پی او سید علی رضا نے علاقہ کی ناکہ بندی کرا دی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
(روزنامہ نوائے وقت)
*************