آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا بھکر میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ایس ایچ او محمد حیات خان کو خراج تحسین
محمد حیات خان جیسے فرض شناس افسران و اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب
ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد حیات خان خانسر روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کا پیچھا کر رہے تھے۔ ڈی پی او بھکر
ملزمان کی جانب سے کیا گیا فائر محمد حیات کے سر پر لگا جس سے انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ڈی پی او بھکر
ایس آئی محمد حیات خان نے سوگواران میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں، سب سے بڑے بیٹے کی عمر 12 برس جبکہ چھوٹا تین برس کا ہے۔ ڈی پی او بھکر
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھکر میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ایس ایچ او محمد حیات خان کی لازوال قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے محمد حیات خان جیسے فرض شناس اور بہادر افسران و اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ راؤ سردار علی خان نے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر محمد علی رضا نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر محمد حیات خان خانسر روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کا پیچھا کر رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ملزمان کی جانب سے کیا گیا فائر محمد حیات خان کے سر پر لگا جس سے انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ڈی پی او بھکر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کا ناکہ بندی کرکے آپریشن جاری ہے۔ جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ڈی پی او بھکر نے مزید کہا کہ ایس آئی محمد حیات خان نے سوگواران میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں، سب سے بڑے بیٹے کی عمر 12 جبکہ چھوٹا تین برس کا ہے.
(ہینڈ آؤٹ 365 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

