راجن پور پولیس کا کریک ڈائون،عمرانی گینگ کے 03 ڈاکو گرفتار

Jul 19, 2022

کچہ کے علاقوںکو ڈاکوؤں سے پاک کر کے قانون کی رٹ کو قائم کیا جائے گی: ڈی پی اوراجن پور

لاہور  ڈی پی او راجن پوراحمد محی الدین نے بتایا کہ کچہ کے علاقہ میں جاری پولیس کریک ڈائون کے نتیجے میں 03 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔

ڈی پی او راجن پور نے مزید کہا کہ گزشتہ چند روز سے راجن پور پولیس کی جانب سے کچہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھا کہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کچہ کے بدنام زمانہ عمرانی گینگ سے تعلق رکھنے والے تین ڈاکوں کو گرفتاری دینے مجبور کر دیا ۔

 

گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں پاندھی عمرانی، پنوں عمرانی اور مولا بخش عمرانی شامل ہیںاور یہ ڈاکو پولیس کو دہشتگردی، اغواء برائے تاوان اور پولیس مقابلے جیسے سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے۔ ڈی پی او راجن پور نے کہا کہ ڈاکوؤں کو ہر صورت قانون کا پابند کیا جائے گااور کچہ کے علاقوں کو ڈاکوؤں سے پاک کر کے قانون کی رٹ کو قائم کیا جائے گا

(روزنامہ نئ بات)

***********