راجن پور پولیس کا کچہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن،عمرانی گینگ کے 03 ڈاکو گرفتار۔
گرفتار ڈاکو پولیس کو دہشت گردی،اغواء برائے تاوان اور پولیس مقابلے جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ ڈی پی او راجن پور
کچہ کے علاقوں کو ڈاکوؤں سے پاک کر کے قانون کی رٹ کو قائم کیا جائے گی۔ ڈی پی اوراجن پور
ڈی پی او راجن پوراحمد محی الدین نے بتایا کہ کچہ کے علاقہ میں جاری پولیس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 03 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔ڈی پی او راجن پور نے مزید کہا کہ گزشتہ چند روز سے راجن پور پولیس کی جانب سے کچہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھا کہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کچہ کے بدنام زمانہ عمرانی گینگ سے تعلق رکھنے والے تین ڈاکوں کو گرفتاری دینے مجبور کر دیا۔ گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں پاندھی عمرانی، پنوں عمرانی اور مولا بخش عمرانی شامل ہیں اور یہ ڈاکو پولیس کو دہشتگردی، اغواء برائے تاوان اور پولیس مقابلے جیسے سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے۔ ڈی پی او راجن پور نے کہا کہ ڈاکوؤں کو ہر صورت قانون کا پابند کیا جائے گااور کچہ کے علاقوں کو ڈاکوؤں سے پاک کر کے قانون کی رٹ کو قائم کیا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 364 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
