آئی جی پنجاب کی ضمنی انتخابات کے نتائج کے اعلان پر پولیس کو ہوائی فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت۔
امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس
اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ پر 18جبکہ دیگر واقعات پر 2 مقدمات درج۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 18ہتھیار بھی برآمد۔
پنجاب میں لڑائی جھگڑے ہوائی فائرنگ سے بچنے کیلئے بلاتفریق 1497 افراد سے شورٹی بانڈز لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ضمنی انتخابات کے نتائج کے اعلانات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ ضمنی الیکشن کے دن اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ پر 18جبکہ دیگر واقعات پر 2 مقدمات درج اور گرفتار افراد کے قبضے سے 18ہتھیار بھی برآمدکیے گئے۔پنجاب بھر میں لڑائی جھگڑے ہوائی فائرنگ سے بچنے کیلئے بلاتفریق 1497 افراد سے شورٹی بانڈز لئے گئے۔
(ہینڈ آؤٹ 363 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************