صوبے کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔

صوبے کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون شکنوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کو یقینی بنایا گیا۔
پولیس اہلکاروں نے ووٹ ڈالنے آنے والے بزرگ، معذو ر افراد اور خواتین شہریوں کی بھرپور اعانت فراہم کی۔
 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر 52 ہزار سے زائد پولیس اہلکاران و افسران الیکشن ڈیوٹی سر انجام دی۔ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سنٹرل پولیس آفس میں قائم الیکشن کنٹرول روم میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی خود نگرانی کرتے رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبے کے 14اضلاع کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پولیس ٹیموں نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر ممکن سپورٹ اور تعاون فراہم کیا۔ پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ووٹ ڈالنے کیلئے آنے والے بزرگ شہریوں، معذور افرادا ور خواتین کو بھرپور مدد اور اعانت فراہم کی جبکہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سنٹرل پولیس آفس میں قائم الیکشن کنٹرول روم میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی خود نگرانی کرتے رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس نے ضامع حکمت عملی کے تحت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، ضمنی انتخابات کے 20حلقوں کے تمام پولنگ اسٹیشنز پرالیکشن سامان وقت مقررہ پر پہنچا دیا گیا اورپنجاب بھر کے 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر مرد و خواتین پولیس اہلکار مکمل غیر جانبدرای کے ساتھ فرائض ادا کئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 20 صوبائی حلقوں میں 52 ہزار سے زائد پولیس اہلکاران و افسران ہائی الرٹ ہو کر الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دئیے، ان پولنگ اسٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 676، بی کیٹیگری کے 1197 اور سی کیٹیگری کے 1258 اسٹیشنز شامل تھے جہاں پولیس اہلکاروں نے ہائی الرٹ ہوکر فرائض کی ادائیگی سے مکمل شفافیت اور فرض شناسی کے ساتھ پرامن انتخابی عمل کو یقینی بنایا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ خواتین کے پولنگ بوتھوں پر لیڈی اہلکاروں تعینات کیا گیا اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے کسی جگہ پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہونے دیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے، مخالفین کے کیمپ اکھاڑنے، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت ہر قسم کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی گی اور سنٹرل پولیس آفس میں قائم الیکشن کنٹرول روم صوبائی الیکشن کمیشن کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنا یا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ حساس اضلاع میں اینٹی رائٹ اور ریزور فورس کے اضافی دستے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اسٹینڈ بائی ہیں اوررزلٹس آنے کے بعد بھی نقص امن کا باعث بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں ہونگے۔

(ہینڈ آؤٹ 362 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Sunday, July 17, 2022