سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے وفد کا ضمنی انتخابات کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے وفد کا ضمنی انتخابات کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے الیکشن کمیشن کے وفد کو امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے اور سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا۔
پنجاب پولیس اور انتظامیہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد کروائے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے، پولنگ کا عمل کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان
الیکشن کمیشن کے وفد نے پنجاب پولیس کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
52 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران کے ساتھ بہترین کوارڈی نیشن کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب
سیاسی جماعتوں کے 1100 سے زائد امیدواران و کارکنان سے شورٹی بانڈز لے لئے گئے ہیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون فوری حرکت میں آئے گا۔ آئی جی پنجاب

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کی قیادت میں صوبائی الیکشن کمیشن کے وفد نے ضمنی انتخابات کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں قائم پنجاب پولیس  کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ضمنی انتخابات کی سکیورٹی سمیت امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات والے اضلاع میں پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائے، انہوں نے کہا کہ لاہور اور ملتان سمیت تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات اضافی نفری کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ انکے بروقت رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔ عمر حمید خان نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکنوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے اور پولنگ کا عمل کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے الیکشن کمیشن کے وفد کو امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے اور سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا۔ الیکشن کمیشن کے وفد نے پنجاب پولیس کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفد میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان اور صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل سمیت دیگر افسران شامل تھے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے وفد کو بتایا کہ ضمنی انتخابات والے اضلاع میں 52 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران کے ساتھ بہترین کوارڈی نیشن کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے 1100 سے زائد امیدواران و کارکنان سے شورٹی بانڈز لے لئے گئے ہیں  اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون فوری حرکت میں آئے گا۔ پولیس کنٹرول روم دورے کے موقع پر پولیس حکام نے الیکشن کمیشن کے وفد کو 14 اضلاع میں ہونے والے سکیورٹی انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، اے آئی جی آپریشنز عمر سعید ملک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 361 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, July 16, 2022