آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اوکاڑہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں چار افراد کی ہلاکت کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اوکاڑہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں چار افراد کی ہلاکت کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او اوکاڑہ کو ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم۔
فریقین کے مابین سول نوعیت کے معاملات زیر سماعت ہیں جس کی بنا پر ملزم نے فائرنگ کی۔ ڈی پی او اوکاڑہ
ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی پی اواوکاڑہ

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے اوکاڑہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں چار افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب کا ڈی پی او اوکاڑہ کو ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ حسن اقبال نے بتایا کہ رفیق نامی ملزم نے لطیف آباد میں فائرنگ کر کے اپنی مطعلقہ بیوی فرزانہ اور اس کے بھائی کاشف کو قتل کیا اور دوسری جگہ ایم سی بی چوک نزد غلہ منڈی فائرنگ کر کے قریبی رشتہ داروں سلیمان اور عاشق کو قتل کر دیا جب کہ مقتولین کی قریبی رشتہ دار زبیدہ بی بی اور مریم بی بی اور ایک نامعلوم راہ گیر زخمی ہیں۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے بتایا کہ فریقین کے مابین سول نوعیت کے معاملات زیر سماعت ہیں اور اسی مخالفت کی بنا پر ملزم نے فائرنگ کی۔انہوں نے کہاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورقا نونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جسے بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 359 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, July 16, 2022