پنجاب پولیس کی ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل/کنٹرول روم قائم

پنجاب پولیس کی ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل/کنٹرول روم قائم
صوبے کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب
ضمنی انتخابات کے 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر 52 ہزار سے اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب
خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔ آئی جی پنجاب
لاہور کے 4 حلقوں میں 9 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، سیف سٹی کیمرے مانیٹرنگ میں مدد دینگے۔ آئی جی پنجاب
اسلحے کی نمائش، پرائیویٹ مسلح افراد، بینر اور مخالفین کے کیمپس اکھاڑنے اور لڑائی جھگڑے کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہوگی۔
آئی جی پنجاب کی پولیس افسران کو مکمل دیانتداری اور غیر جانبداری سے قومی ذمہ داری ادا کرنے کے واضح احکامات
؎فیلڈ افسران اپنے ذاتی کنڈکٹ کے خود ذمہ دار ہونگے، کسی قسم کی کوتاہی اور اختیارات سے تجاوز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ صوبے کے 14اضلاع کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ضمنی انتخابات کی سکیورٹی پر تعینات افسران و اہلکار ایس او پیز کے مطابق گذشتہ روز سے ہی فرائض کی ادائیگی یقینی بنارہے ہیں۔آئی جی پنجاب نے ضمنی انتخاب والے اضلاع میں پولیس افسران کو مکمل دیانتداری اور غیر جانبداری سے قومی ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ فیلڈ افسران اپنے ذاتی کنڈکٹ کے خود ذمہ دار ہونگے، کسی قسم کی کوتاہی اور اختیارات سے تجاوز برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے سنٹرل پولیس آفس اور ضلعی سطح میں کنٹرول رومز فعال ہوچکے ہیں جو ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی اور امن وعامہ سے متعلقہ تمام معاملات کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ اسلحے کی نمائش، پرائیویٹ مسلح افراد، بینر اور مخالفین کے کیمپس اکھاڑنے اور لڑائی جھگڑے کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارؤائی ہوگی اور جہاں بھی نقص امن کی کوشش یا واقعہ سامنے آیا بلا تاخیر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر 52 ہزار سے اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں جوسکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں گے۔ راؤ سردار علی خا ن نے کہا کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پرووٹرز کی سہولت کیلئے لیڈی پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ لاہور کے 4 حلقوں میں 9 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، سیف سٹی کیمرے مانیٹرنگ میں مدد دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ضمنی انتخابات کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ انتخابی سامان اور بیلٹ پیپرز کی بحفاظت ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،نقص امن کا باعث بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں ہونگے، الیکشن کمیشن کو پوری معاونت فراہم کی جائے گی۔ راؤ سردار علی خا نے کہاکہ ہر انتخابی حلقے میں اینٹی رائٹس فورس اور ایلیٹ فورس کے جوان الرٹ رہیں گے، تمام جماعتوں کے امیدواروں سے بلاامتیاز شورٹی بانڈز لے لیے گئے ہیں۔ نتائج کے اعلان کے بعد لڑائی جھگڑے، ہوائی فائرنگ نہیں کرنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات کے حلقوں میں پولیس کے فلیگ مارچ منعقد کئے گئے ہیں اورصوبائی دارالحکومت لاہور اور ملتان میں الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اسپیشل برانچ اور حساس ادارے ڈیوٹی پر مامور اہلکار و افسران کی کارکردگی کی خفیہ نگرانی کریں گے اور الیکشن کے عمل کو مکمل شفاف اور پر امن بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی

(ہینڈ آؤٹ 358 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, July 16, 2022