سی آئی اے / تھانہ کوتوالی گوجرانوالہ پولیس کی شاندارکارکردگی۔
سال کی سب سے بڑی واردات کرنے والا مرکزی ملزم ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار۔
ملزمان کے قبضہ سے 07کروڑ27لاکھ82ہزار روپے نقدی برآمد۔
ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے صوبہ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں اپنی لوکیشن تبدیل کرتے رہے۔
ملزمان کی گرفتاری پرسیاسی، سماجی اور شہری حلقوں نے پولیس ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہو ں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ رائے اعجاز احمد
سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ رائے اعجازاحمد کے احکامات کے پیش نظرایس پی سٹی محمدارسلان شاہزیب کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل اور ایس ایچ او کوتوالی سب انسپکٹر سکندر ورک و دیگرافسران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقہ تھانہ کواتوالی میں سال کی سب سے بڑی واردات کرنے والے مرکزی ملزم غلام شبیر اور واردات کے ماسٹر مائنڈ ارشد کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا اورملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے نقدی برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ10 جون 2022 ء کو شیخ شعیب نے تحریری درخواست دی کہ اس کا ڈرائیور غلام شبیرمعہ گارڈز بنک سے رقم لینے آیا تھا۔ سائل کے گارڈز کیش ہینڈلینگ میں مصروف تھے کہ گاڑی کا ڈرائیور غلام شبیر معہ دیگر ملزمان دھوکہ دہی کی نیت سے گاڑی میں موجود دس کروڑ پینتیس لاکھ سینتیس ہزار روپے کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔ جس پر مقامی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔سی پی او رائے اعجاز احمد نے ایس پی سٹی محمدارسلان شاہزیب کی زیر قیادت مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دی۔ پولیس ٹیموں نے سی سی ٹی وی فوٹیج،پیشہ وارانہ مہارت اور سائنٹیفک ا نداز میں تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے واردات کے مرکزی ملزم غلام شبیر اورماسٹر مائنڈ ارشد کو ملتان سے گرفتار کرلیا۔اور ملزمان کے قبضہ سے سات کروڑ ستائیس لاکھ بیاسی ہزار روپے نقدی برآمد کرلی۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے صوبہ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں ایبٹ آباد، میانوالی، محمود آباد اور ملتان میں اپنی لوکیشن تبدیل کرتے رہے۔پولیس ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحرک جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری پر سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر رائے اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہو ں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔سی پی او نے ملزمان کی گرفتاری پر انچارج سی آئی اے عنصر جاوید موہل اور ایس ایچ اوتھانہ کواتوالی سب انسپکٹر سکندر ورک اور ان کی پولیس ٹیموں کوشاباش دی۔
(ہینڈ آؤٹ 357 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


