آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے پیش نظر ہدایات جاری
آئی جی پنجاب کا پولیس، ٹریفک پولیس، ڈولفن اور پی ایچ پی کو امدادی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کی مکمل معاونت کا حکم
تیز بارشوں والے علاقوں میں پولیس افسران ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں۔ آئی جی پنجاب
ٹریفک وارڈنز،ڈولفن اہلکار اور پیرو ٹیمیں بارش میں پھنسے شہریوں کو ہر ممکن مدد اور راہنمائی فراہم کریں۔ راؤ سردار علی خان
نالہ لئی راولپنڈی میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں۔ آئی جی پنجاب
ٹریفک افسران بارش کے دوران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ وزٹس کرکے ٹریفک کی ہموار روانی کا جائزہ لیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری تیز بارشوں کے پیش نظر پنجاب پولیس کو امدادی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کی مکمل معاونت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ پولیس ٹیموں کے ساتھ ساتھ ٹریفک وارڈنز، ڈولفن و پیرو اہلکار اور پی ایچ پی اہلکار بھی امدادی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کریں اورشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ راؤ سردارعلی خان نے کہاکہ تیز بارشوں والے علاقوں میں پولیس افسران ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں اورٹریفک وارڈنز،ڈولفن اہلکار اور پیرو ٹیمیں بارش میں پھنسے شہریوں کو ہر ممکن مدد اور راہنمائی فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ راولپنڈی سمیت صوبے کے تمام اضلاع جہاں ندی نالوں یا دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے وہاں پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اضافی ٹیموں کو تعینات رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سی ٹی او لاہور سمیت تمام ڈسڑکٹ ٹریفک افسران بارش میں شاہرات پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ذاتی نگرانی میں خصوصی اقدامات یقینی بنائیں اورٹریفک افسران بارش کے دوران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ وزٹس کرکے ٹریفک کی ہموار روانی کا جائزہ لیں۔آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات مون سون بارشوں کے جاری سپیل کے پیش نظر صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو جاری کئے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ایسے علاقے جہاں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے وہاں پولیس ٹیمیں ریلیف سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اورشدید بارشوں میں شہریوں کو بجلی کے کھمبوں، تاروں اور گٹروں سے بچانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات لئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ مون سون سیزن میں شہریوں کی بروقت مدد اور جان و مال کی حفاظت کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور دریائی چیک پوسٹوں پرموٹر بوٹس کے ذریعے پٹرولنگ کا عمل جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ سیلاب کے خطرے کی اطلاع دینے والے اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھی جائے تاکہ ایمر جنسی صورتحال میں بروقت اقدامات لینے میں کوئی تاخیر نہ ہوسکے۔
(ہینڈ آؤٹ 356 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************