پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات/پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل۔

 پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات/پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل۔
پنجاب کے 14 اضلاع میں 52 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران ضمنی انتخابات پر ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب
صوبائی دارالحکومت لاہور کے چار حلقوں میں 465 پولنگ اسٹیشن قائم،سکیورٹی کیلئے 8 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران تعینات ہونگے۔
ہر حلقے میں ایمر جنسی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے 100 اہلکار ریزور کے طور پر موجود رہیں گے۔
ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، مسلح گارڈ رکھنے اور لڑائی جھگڑے سمیت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔
الیکشن سامان اور بیلٹ باکسز کی بحفاظت ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس انتخابی عمل کے پر امن انعقاد میں صوبائی الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ پنجاب پولیس ضمنی انتخابات کے پر امن انعقادکیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گی اورتمام انتخابی اضلاع میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر  من و عن عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایاجائے گا۔ آئی جی پنجاب نے آرپی اوز، ڈی پی اوز کوہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات  کی نگرانی کریں اور انتخابات سے قبل، انتخاب کے روز اور انتخابات کے بعد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات یقینی بنائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پنجاب پولیس ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کوہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی اور انتخابی عمل کو مکمل شفافیت اور مکمل غیر جانبداری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے بتایاکہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابا ت کے حوالے سے پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان کو فائنل کر لیا ہے اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کے مطابق ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے بتایا کہ پنجاب کے 14 اضلاع میں مجموعی طور پر 52 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران ضمنی انتخابات میں ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ 17 جولائی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے صوبے کے 14 اضلاع میں 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، ہر حلقے میں ایمر جنسی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے 100 اہلکار ریزور کے طور پر موجود رہیں گے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقدہ الیکشن بارے ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے بتایاکہ لاہور کے چار حلقوں میں 465 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں اے کیٹیگری کے 122 جبکہ بی کیٹیگری کے 343 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں اور لاہور میں 8 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران الیکشن سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب نے بتایاکہ ضمنی انتخابات کے حلقوں میں ٹریفک کی ہموار روانی یقینی بنانے کے لیے موثر پلان اپنایا جائے گاتاکہ ووٹ ڈالنے کیلئے آنے والے شہریوں کو کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ انتخابی عمل کی مکمل مانیٹرنگ کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں سپیشل کنٹرول روم بنایا گیا ہے جو الیکشن کمیشن کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، مسلح گارڈ رکھنے اور لڑائی جھگڑے سمیت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔ وقاص نذیر نے کہاکہ الیکشن سامان اور بیلٹ باکسز کی بحفاظت ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اورضمنی انتخابات کے سکیورٹی انتظامات کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنائی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے مزید کہاکہ آئی جی پنجاب نے اسپیشل برانچ اور خفیہ اداروں کو ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کا خصوصی ٹاسک دیا ہے اور تمام ادارے کے ساتھ موثر کوارڈی نیشن سے شفاف اور پر امن انتخابات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 355 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Thursday, July 14, 2022