پولیس میں ترقیاتی منصوبوں کا کام جاری، اضلاع کی بڑھتی ضروریات کے پیش نظر ترقیاتی اسکیموں کو ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے گا۔
رواں مالی سال میں پنجاب پولیس کی 197 اسکیموں میں سے 49 نئی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔
صوبے کے مختلف اضلاع میں 21 نئے پولیس اسٹیشن کی تعمیر سمیت 3 اضلاع کی پولیس لائنز میں ترقیاتی پراجیکٹس مکمل کئے جائیں گے۔
جھنگ، ٹوبہ، ننکانہ، اوکاڑہ سمیت چھ اضلاع میں پنجاب ہائی وے پٹرول کی چھ نئی چیک پوسٹیں بھی بنائی جائیں گی۔
پنجاب پولیس نے گذشتہ مالی سال 2021-22 میں سالانہ ترقیاتی بجٹ کا 99 فیصد خرچ کیا جو گذشتہ دس برس کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیاتی پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے اور اضلاع کی بڑھتی ضروریات کے پیش نظر ترقیاتی اسکیموں کو ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس اسٹیشن، پولیس دفاتر، پولیس لائنز سمیت دیگر پراجیکٹس پر ترقیاتی کاموں کو مالی سال کے اندر مکمل کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہ انفراسٹرکچر میں بہتری اور سہولیات کی فراہمی سے پولیس فورس کی ورکنگ بہتری ہوگی جس سے شہریوں کو سروس ڈلیوری کا عمل بھی مزید تیز رفتار اور آسان ہوجائے گا۔ آئی جی پنجاب نے اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ آر پی اوز اورڈی پی اوز کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں اور 2022-23کے تمام ترقیاتی پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر ہر صورت مکمل کروائیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے گذشتہ مالی سال 2021-22 میں سالانہ ترقیاتی بجٹ کا 99 فیصد خرچ کیا جو گذشتہ دس برس کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔ رواں مالی سال میں پنجاب پولیس کی 197 اسکیموں میں سے 49 نئی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں ان 49 نئی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 1020.69 ملین جاری کئے گئے ہیں جن مین پولیس یونٹس کی 17 سکیموں کیلئے 376.82 ملین جبکہ اضلاع کی 32 کیلئے 681.82 ملین جاری کئے گئے ہیں۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں 21 نئے پولیس اسٹیشن کی تعمیر سمیت 3 اضلاع کی پولیس لائنز میں ترقیاتی پراجیکٹس مکمل کئے جائیں گے۔ لاہور میں لیاقت آباد اور ہیئر کے تھانوں کی عمارات، اینٹی رائٹس ہیڈ کوارٹرز اور رائیڈنگ سکول سمیت دیگر پولیس دفاتر تعمیر کئے جائیں گے۔ راولپنڈی میں پولیس اسٹیشن چونترہ، چکوال میں پولیس اسٹین وانہر اور جہلم میں للاپولیس اسٹیشن کی عمارات تعمیر کی جائیں گی۔سرگودھا میں پولیس اسٹیشن سٹی،خوشاب میں پولیس اسٹیشن مٹھا ٹوانہ،میانوالی میں کمرمشانی پولیس اسٹیشن، بھکر میں کلور کوٹ کی نئی عمارات تعمیر کی جائیں گی۔فیصل آباد میں پولیس اسٹیشن رضا آباد، سیالکوٹ میں پولیس اسٹیشن اگوکی کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ شیخوپورہ میں پولیس اسٹیشن خانقاں ڈوگراں،ساہیوال میں کسووال پولیس اسٹیشن،پاکپتن میں پولیس اسٹیشن صدر عارف والہ کی عمارات تعمیر کی جائیں گی۔ملتان میں پولیس اسٹیشن نواں شہر،راجن پور میں لال گڑھ پولیس اسٹیشن، مظفر گڑھ میں قصبہ گجرات پولیس اسٹیشن کی عمارات تعمیر کی جائیں گی۔بہاولنگر میں پولیس اسٹیشن عباس نگرصدر سرکل اور سٹی اے ڈویژن، چنیوٹ میں پولیس اسٹیشن سٹی کی عمارات تعمیر کی جائیں گی۔ پنجاب ہائی وے پٹرول کے ترقیاتی پراجیکٹس بارے انہو ں نے کہاکہ جھنگ، ٹوبہ، ننکانہ، اوکاڑہ سمیت چھ اضلاع میں پی ایچ پی کی چھ پوسٹیں بھی بنائی جائیں گی۔
(ہینڈ آؤٹ 354 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************