پنجاب پولیس کی عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے والے افراد کے خلاف 233 مقدمات جبکہ 193 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
سری پائے جلانے والے افراد کے خلاف 150 سے زائد مقدمات جبکہ 161 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
صوبہ بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر 990 مقدمات درج جبکہ 1034 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف 670مقدمات درج جبکہ638 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران صوبہ بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائیاں جاری رہیں اورغیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے، سری پائے جلانے، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور پتنگ بازی سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث سینکڑوں افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیموں نے کالعدم تنظیموں کی کڑی نگرانی کی اوروزارت داخلہ کی منظوری کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اورپتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید موثربنایا جائے اورسپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے والے افراد کے خلاف 233 مقدمات جبکہ 193 ملزمان کو گرفتار کیا گیا گیا، عوامی مقامات پر سری پائے جلانے والے افراد کے خلاف 150 سے زائد مقدمات جبکہ 161 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ صوبہ بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر 990 مقدمات درج جبکہ 1034 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی کاروائیوں بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی پر 60 سے زائد مقدمات جبکہ 55ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لاہور میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر 100 سے زائد مقدمات جبکہ 70 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لاہور میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر 847 مقدمات درج جبکہ 856 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ون ویلنگ کرنے پر 191 مقدمات درج کرکے 213 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف 135 مقدمات درج کرتے ہوئے 75 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ صوبہ بھر میں پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف 344 مقدمات درج کرتے ہوئے 350 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور میں ون ویلنگ پر 181 مقدمات درج کرتے ہوئے 196 ملزمان گرفتار، ہوائی فائرنگ کرنے پر 75 مقدمات درج کرتے ہوئے 40 ملزمان کو گرفتارجبکہ پتنگ بازی کرنیوالوں کے خلاف 263 مقدمات درج کرتے ہوئے 263 ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور،ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ اورفیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 353 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************