چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا عید کے تیسرے روز ملکہ کوہسار مری کا دورہ
پولیس اور انتظامیہ کے سربراہان نے مری میں عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
سیاحوں کی سہولت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ پوری طرح تیار رہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب
آئی جی پنجاب کی مری میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز اور ٹوارزم پولیس کے جوانوں کو شاباش
امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی سہولت اور راہنمائی کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب۔
مری میں ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اور وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ کپیسٹی سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہے۔ آر پی او راولپنڈی عمران احمر
اوور چارجنگ، نوسربازوں اور پارکنگ مافیا کے خلاف مقامی تاجروں سے مل کر بہترین حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ کمشنر راولپنڈی نوراالامین مینگل
سیاحوں کی سہولت کے لیے خصوصی شٹل سروس چلائی گئی ہے، راہنمائی کے لیے ٹوارزم ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے تہوار کے موقع پر ملکہ کوہسار مری آنے والے شہریوں کو پنجاب پولیس نے بہترین سکیورٹی اور راہنمائی فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری ٹورازم پولیس کا دستہ سیاحوں کی مدد، راہنمائی اور تحفظ کیلئے شب و روز مصروف عمل رہا جس کی بدولت شہریوں نے پر امن ماحول میں عید کی چھٹیوں کا لطف اٹھایا ہے۔ راؤ سردار علی خان نے مری میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز اور ٹوارزم پولیس کے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی سہولت اور راہنمائی کو فوقیت دی جائے اور جذبہ خدمت سے سرشار ہوکر شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کے ہمراہ ملکہ کوہسار مری کے دورے کے موقع پر آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی اور ان کی ٹیم کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے عید کے تیسرے روز ملکہ کوہسار مری کا دورہ کیا اور پولیس اور انتظامیہ کے سربراہان نے مری میں عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا. چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ہدایت کی کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ پوری طرح تیار رہے۔ کمشنر راولپنڈی نوراالامین مینگل، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی نے سیاحوں کے لیے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔ نوراالامین مینگل نے کہا کہ مری میں آنے والے سیاحوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور اوور چارجنگ، نوسربازوں اور پارکنگ مافیا کے خلاف مقامی تاجروں سے مل کر بہترین حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ کمشنر راولپنڈی نوراالامین مینگل نے مزید بتایا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے خصوصی شٹل سروس چلائی گئی ہے، راہنمائی کے لیے ٹوارزم ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں جبکہ سیاحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہونے پر شٹل سروس میں مزید بسوں کو شامل کیا گیا ہے۔ آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے بتایا کہ مری ٹوارزم پولیس پورے جوش و جذبے کے ساتھ سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کر رہی ہیں، مری میں عید کے تیسرے روز تقریباً 6 ہزار کے قریب گاڑیاں موجود تھیں جبکہ کپیسٹی سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کو یقینی بنایا گیا۔ آر پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ مری میں پولیس اور وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہیں، ٹریفک کے ہموار روانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی کے ہمراہ لوئر ٹوپہ پر قائم ٹوارزم ہیلپ ڈیسک کا معائنہ کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے مری کیلئے شروع کی گئی بس اور شٹل سروس میں دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے شٹل سروس لوئر ٹوپہ، چھیکا گلی اور مال روڈ جی پی او چوک کا دورہ بھی کیا اور سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
(ہینڈ آؤٹ 352 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

