آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ڈیفنس لاہور میں تشدد سے کمسن گھریلو ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ڈیفنس لاہور میں تشدد سے کمسن گھریلو ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس
آئی جی پنجاب نے سی سی پی لاہور سے رپورٹ طلب کر لی
لاہور پولیس نے واقعہ میں ملوث 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج جبکہ خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
بچوں پر تشدد کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ، ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈیفنس لاہور میں تشدد سے  کمسن گھریلو ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ بچوں پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ایسے واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ لاہور پولیس نے واقعہ میں ملوث 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران متاثرہ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

(ہینڈ آؤٹ 351 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, July 12, 2022