آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جوانوں کے ساتھ نماز عید الاضحٰی ادا کی۔
جوانوں سے فردا فرداً عید ملی اور عید کے تہوار پر بھی فرائض سرانجام دینے پر فورس کے جذبے اور فرض شناسی کو سراہا۔
نماز عید کے لیے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ، 35 ہزار سے زائد جوانوں و افسران نے فرائض سر انجام دئیے ۔
آئی جی پنجاب نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
درجہ چہارم ملازمین میں عیدی تقسیم کی، لاہور پولیس میوزیکل بینڈ کی تعریف ، بینڈ ممبران کو نقد انعام دیا ، جوانوں کے ساتھ کھانا بھی تناول کیا ۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ہونے والے نماز عید اجتماعات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فرائض کی بہترین ادائیگی سے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں پولیس فورس نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے عید کے تہوار اور چھٹیوں میں ہائی الرٹ ہوکر فرائض سر انجام دئیے تاکہ شہری پر امن ماحول میں عید کے لمحات اور خوشیاں مناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی بہترین ادائیگی پر صوبے کے تمام سپروائزری افسران ، دفاتر میں متعین اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی لائق تحسین ہے ۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ پنجاب پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور بحیثیت سربراہ شہداء کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عید قربان کے موقع پر اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد رکھا اور صوبہ بھر میں سپروائزری افسران نے عید قربان پر اپنے شہداء کے گھروں میں جا کر انکے اہل خانہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ ادارہ عید کے پر مسرت لمحات میں انکے شانہ بشانہ ہے اور خوشی یا غمی کے کسی موقع پر انہیں ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور پولیس کے افسران و جوانوں کے ساتھ نماز عید الاضحٰی کی ادائیگی کے بعد افسران و اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نماز عید کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔آئی جی پنجاب نے جوانوں سے فردا فرداً عید ملی، اور عید کے روز ڈیوٹی سرانجام دینے پر انکے جذبے کو سراہا۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہداء پولیس کی یادگار پر سلامی دی اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی،شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ نماز عید کے لیے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں اور 35 ہزار سے زائد جوان و افسران عید کے موقع پر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنی خوشیوں میں شہداء کی فیملیز کو لازمی شامل کرتی ہے اسی لئے تمام۔شہداء کے گھروں میں عید گفٹس بھجوائے گئے ہیں ۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس کے شہداء نے امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں عید کے موقع پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چوہدری نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 8 ہزار سے زائد اہلکار عید کے موقع پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان،ایڈیشنل آئی جی مظہر فاروق،علام محمود دوگر، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جیز،اعلٰی پولیس افسران، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی کامران خان، ڈی ائی جی آپریشنز کیپٹن (ر) سہیل چوہدری،ایس ایس پیز،ایس پیزسمیت پولیس افسران واہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔
(ہینڈ آؤٹ 350 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************




