آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا صادق آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا صادق آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی.
ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب
ڈی پی او رحیم یار خان اور دیگر افسران کا جائے وقوعہ کا دورہ۔
واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی پی او رحیم یار خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے صادق آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔
 آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او رحیم یار خان اور دیگر افسران کا جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں ہیش کردیا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 349 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

Press Release Date: 
Saturday, July 9, 2022