آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی عیدالاضحی کے موقع پر فیلڈ افسران کو اہم ہدایات

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی عیدالاضحی کے موقع پر فیلڈ افسران کو اہم ہدایات
نماز عید اجتماعات کی فول پروف سکیورٹی کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب
سی ٹی او لاہور، پنجاب ہائی وے پٹرول اور ضلعی پولیس ٹیمیں مل کر  ہائی ویز اور بڑی شاہرات پر ٹریفک کی بحالی یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب
ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائیں۔
خوشی کے تہوار کے موقع پر پنجاب پولیس کے شہداء اور انکی فیملیز کو بھی خوشیوں میں شامل کریں۔افسران شہداء کے گھروں کے دورے کریں۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند رات پر مویشی منڈیوں اور بڑی مارکیٹوں میں شہریوں کی سکیورٹی کیلئے اضافی ٹیموں کو تعینات کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اہم شاہرات اور حساس مقامات کے گردونواح میں ڈولفن، پیرو اور دیگر پٹرولنگ فورسز کے گشت کا دورانیہ بڑھایا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ نماز عید اجتماعات کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے لاہور میں مویشی منڈیوں کے اردگرد ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے سی ٹی او لاہور کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانولہ سمیت بڑے شہروں میں ٹریفک پولیس کے افسران فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پنجاب ہائی وے پٹرول اور ضلعی پولیس ٹیمیں مل کر  ہائی ویز اور بڑی شاہرات پر ٹریفک کی بحالی یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے جبکہ عید کی چھٹیوں میں پتنگ بازی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات عید قربان کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو جاری کیں۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر تمام اضلاع میں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور قربانی کی کھالیں اور چندہ اکٹھا کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا تاخیر کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دی کہ خوشی کے تہوار کے موقع پر پنجاب پولیس کے شہداء اور انکی فیملیز کو بھی خوشیوں میں شامل کریں اور عید کی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ افسران شہداء کے گھروں کے دورے بھی کریں۔۔

(ہینڈ آؤٹ 348 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Saturday, July 9, 2022