آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا لاہور داتا دربار کے علاقہ میں بھائی اور بہن کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا لاہور داتا دربار کے علاقہ میں  بھائی اور بہن کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی
فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے۔ آئی جی پنجاب
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور داتا دربار کے علاقہ میں گھر سے بھائی اور بہن کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے  سیف سٹی کیمروں کی مدد سمیت تمام شواہد کا بغور جائزہ لیا جائے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔

(ہینڈ آؤٹ 346 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, July 8, 2022