آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری۔
 رواں برس صوبہ بھر میں کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7627 مقدمات درج اور 11756 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1888 مقدمات، 3791 افراد گرفتار، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1084 مقدمات جبکہ 1103 افراد کو گرفتار کیا۔
کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔ آئی جی پنجاب
پراپرٹی مالکان سمیت تمام کرایہ داروں کے کوائف مقامی پولیس اسٹیشن میں لازمی درج کروائے جائیں۔ آئی جی پنجاب
وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں اور قانون شکنی کے مرتکب افراد کے سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نیصوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی نگرانی میں نیشنل ایکشن پلان کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں اور کالعدم تنظیموں کی نگرانی کا عمل مزید موثر بنایا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور نام بدل کر یا کسی بھی غیر قانونی طریقے سے کھالیں اکٹھی کرنے کی کوشش کرنے والی کالعدم  تنظیموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کرایہ داری اندراج، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور وال چاکنگ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ پراپرٹی مالکان سمیت تمام کرایہ داروں کے کوائف مقامی پولیس اسٹیشن میں لازمی درج کروائے جائیں اور عید الضحی کی مناسبت سے تمام اضلاع میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے جائیں۔۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس صوبہ بھر میں کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف اِن ایکشن ہے اور رواں سال صوبہ بھر میں کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 7627 مقدمات اور 11756 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف4285مقدمات اور 7761 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ صوبہ بھر میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر3342مقدمات اور3995افراد کو گرفتار کیاگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی کاروائیوں بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1888 مقدمات، 3791افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ لاہور میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1084 مقدمات، 1103افراد کو گرفتار کیا۔  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں قانون شکنوں کے خلاف ترجیحی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

(ہینڈ آؤٹ 345 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, July 8, 2022