پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عابد علی کو کتاب لکھنے پر نقد انعام/ آئی پنجاب راؤ سردار علی خان نے دفتر بلا کر حوصلہ افزائی کی۔
ہیڈ کانسٹیبل عابد علی کی کتاب ''خودی کی تلاش'' کو شہر کے مشہور پبلشر نے شائع کیا۔
ہیڈ کانسٹیبل عابد علی نے جب پولیس جوائن کی تو تعلیم انٹرمیڈیٹ تھی، پولیس سروس میں رہتے ہوئے ایم فل مکمل کیا۔
دفتر بلا کر حوصلہ افزائی کرنے تہہ د ل سے آئی جی صاحب کا مشکور ہوں۔ ہیڈ کانسٹیبل عابد علی
پنجاب پولیس میں تعلیم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے،پولیس فورس کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان نے کہا ہے کہ پولیس فورس کا حصہ رہتے ہوئے تخلیقی و تعمیری سرگرمیوں کا حصہ بن کر ادارے کی عزت و توقیر میں اضافہ کرنے والے اہلکار و افسران محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کاسلسلہ جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ہیڈ کانسٹیبل عابد علی نے ”خودی کی تلاش“ کے عنوان سے فکر انگیز کتاب تحریر کی ہے اورپولیس فورس میں شامل جوانوں کی شخصیت کا یہ پہلو قابل ستائش ہے۔ راؤ سردار علی خا ن نے کہا کہ پنجاب پولیس میں تعلیم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے اور یونیورسٹی طلبا وطالبات کے ساتھ باہمی تعاون و اشتراک کو مزید بڑھایاجارہاہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کھیلوں، تعلیم و تحقیق یا ایسے ہی دیگر تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ہیڈ کانسٹیبل عابد علی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عابد علی کی کتاب ''خودی کی تلاش'' کو شہر کے مشہور پبلشنگ ادارے نے شائع کیا ہے۔ اس منفرد اعزاز پر آئی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ہیڈ کانسٹیبل عابد علی کو دفتر مدعو کر ملاقات کی اور کتاب لکھنے پر نقد انعا م سے حوصلہ افزائی کی۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ہیڈ کانسٹیبل عابد علی کو تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا۔ہیڈ کانسٹیبل عابد علی نے بتایاکہ جب میں نے پولیس سروس جوائن کی تومیری تعلیم انٹرمیڈیٹ تھی میں نے پولیس فورس میں رہتے ہوئے ایم فل مکمل کیا ہے اور بطور مصنف میری پہلی کتاب مارکیٹ میں آگئی ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل عابد علی نے کہاکہ آئی جی صاحب کی جانب سے دفتر بلا کر حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل عابد علی کو پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ رولز 2022 کے تحت انعام دیا گیا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس فاروق مظہر بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 344 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
