آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان فائنل کر لیا۔
پنجاب بھر میں 27645نمازعید اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے 35 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
نماز عید سے قبل تمام مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی مکمل چیکنگ اور کلیرینس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
اے کیٹیگری مساجداور امام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائپرز اورعید اجتماعات کے اندر سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔آئی جی پنجاب
ڈی آئی جی ٹریفک عید کے موقع پر صوبہ بھر میں ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ایکشن پلان کی خود نگرانی کریں۔ راؤ سردار علی خان
قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ عید قربان کے موقع پر صوبے کے تمام اضلاع میں مساجد، امام بارگاہوں اور اور کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر فول پروف انتظامات کئے جائیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ نماز عید سے قبل تمام مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی مکمل چیکنگ اور کلیرینس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، اے کیٹیگری مساجداور امام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائپرز اورعید اجتماعات کے اندر سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے جبکہ حساس مقامات پرسی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے ساتھ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ راؤ سردارعلی خان نے کہاکہ ڈی آئی جی ٹریفک عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ایکشن پلان کی خود نگرانی کریں اورچاند رات پر مویشی منڈیوں کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی پر بطور خاص توجہ دی جائے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں اہم شاہراہوں پرڈولفن،پیرو اور کیو آر ایف جبکہ ہائی ویز پر پٹرولنگ فورس کے گشت کے دورانئے میں اضافہ کیا جائے۔انہو ں نے تاکید کی کہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کالعدم تنظیموں کی نگرانی کا عمل مزید موثر بناتے ہوئے نام بدل کر یا کسی بھی طریقے سے کھالیں اکٹھی کرنے کی کوشش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایت عید الاضحی کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو جاری کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عید قربان کے موقع پر صوبہ بھر میں 27645نمازعید اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے 35 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں نماز عید کے5278 اجتماعات کی سکیورٹی کے فرائض آٹھ ہزار سے زائد اہلکاران و افسران سر انجام دیں گے۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں، عید کی چھٹیوں میں پارکوں، تفریح گاہوں سمیت دیگر پبلک مقامات میں آنے والے شہریوں کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع کے ڈی پی اوز، آر پی اوز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی چیکنگ کے لیے خود فیلڈ میں نظر آئیں اورچاند رات پر مویشی منڈیوں کے گردونواح میں شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی ٹیموں کو تعینات کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ عید کے موقع پر سٹریٹ کرائمز اورہائی ویز پر رابری کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت فول پروف انتظامات کئے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ 343 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************