آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا دورہ مری، عید سکیورٹی و ٹریفک مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا دورہ مری، عید سکیورٹی و ٹریفک مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا۔
پولیس،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق انتظامات مکمل کریں۔ آئی جی پنجاب
مری ٹورازم پولیس کے اہلکار عید کی چھٹیوں میں مری آنے والے سیاحوں کی مدد اور تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔
آئی جی پنجاب نے عید کی چھٹیوں اور لانگ ویک اینڈ پر سی ٹی او مری کو ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کا ٹاسک دیا۔
مری میں گاڑیوں اور داخلے اور اخراج کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے پتریاٹہ میں نو تعمیر شدہ پولیس کاٹیج کا افتتاح بھی کیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ عید قربان کی چھٹیوں میں ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت، تحفظ اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر بہترین انتظامات کئے جائیں اور مری ٹورازم پولیس کے اہلکار و افسران شہریوں کی خدمت، راہنمائی اور سکیورٹی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے عید کی چھٹیوں اور لانگ ویک اینڈ پر چیف ٹریفک آفیسرمری کو ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کا ٹاسک دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رش کے پیش نظر شاہرات اور مصروف پوائنٹس پر وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی جائے، ٹریفک روانی میں دانستہ غفلت کسی صورت برداشت نہیں ہو گی۔آئی جی پنجا ب نے مری ٹورازم پولیس کے دستے میں شامل جوانوں کی کارکردگی اور جوش و جذبے کو سراہا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مری ٹورازم پولیس کے اہلکار عید کی چھٹیوں میں مری آنے والے سیاحوں کی مدد اور تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں اور خاص طور پرفیملیز کو ہر ممکن راہنمائی اور سکیورٹی فراہم کریں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ مری میں گاڑیوں اور داخلے اور اخراج کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے اور سپروائزری افسران عید کی چھٹیوں میں خود فیلڈ میں نکل کر ٹریفک اورسکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پری مون سون سیزن اور شدید بارشوں کے پیش نظر ہرطرح کے حالات سے نمٹنے کی تیاری رکھی جائے اورپولیس،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق انتظامات مکمل کریں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اضافی پولیس ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں تاکہ چھٹیاں منانے آنیو الے شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج دور ہ مری  کے موقع پر پتریاٹہ پولیس کاٹیج کے افتتاح کے موقع پر مری پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب نے پتریاٹہ میں نو تعمیر شدہ پولیس کاٹیج میں افسران کو عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی اور انتظامی امور بارے ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپروائزری افسران عید کی چھٹیوں میں خود فیلڈ میں نظر آئیں اور تشکیل کردہ سکیورٹی پلان کے مطابق شہریوں کی خدمت اور تحفظ کے فرائض سر انجام دیں۔  اس موقع پر آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، مری ٹورازم اور ٹریفک پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 340 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Wednesday, July 6, 2022