آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا میانوالی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سسر اور بہو کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا میانوالی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سسر اور بہو کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ڈی پی او میانوالی کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم
مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے میانوالی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سسر اور بہو کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او میانوالی کو ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ڈی پی او میانوالی مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 339 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, July 5, 2022