راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ، آئی جی پنجاب کی راولپنڈی پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ، آئی جی پنجاب کی راولپنڈی پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
راولپنڈی پولیس ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ریلیف ورک میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ راؤ سردار علی خان
آئی جی پنجاب کا راولپنڈی کادورہ، قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق سخت آپریشن کرنے کا حکم۔
اسٹریٹ کرائم کی روک تھام اور منظم گینگز کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
مری ٹوارزم پولیس کو مزید فعال بنایا جائے،عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کی راہنمائی اور ٹریفک کی روانی برقرار کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا دورہ راولپنڈی، آر پی او آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کے دوران اہم ہدایات جاری کیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجا ب راؤ سردار علی خان نے راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے نالہ لئی میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظرراولپنڈی پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ مون سون سیزن میں شہریوں کی بروقت مدد اور جان و مال کی حفاظت کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اضافی ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں۔راؤ سردار علی خان نے کہاکہ راولپنڈی پولیس ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ریلیف ورک میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی اورشہریوں کی املاک کے تحفظ کیلئے بھی ہر ممکن اقدمات کئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بارش کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور ٹریفک پولیس حکام بارش کے دوران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ وزٹس کرکے ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ راولپنڈی ریجن کے تمام اضلاع میں عید قربان کی مناسبت سے نماز عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر منعقد ہونے والے عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ چاند رات پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور مویشی منڈیوں کے گردونواح گشت کاموثر نظام تشکیل دیا جائے اورشاہرات پر بیوپاریوں اور مسافروں کے تحفظ کیلئے اضافی ٹیمیں تعینات کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے راولپنڈی میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق سخت آپریشن کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہاکہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام اور منظم گینگز کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے جبکہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی ہراسگی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس اپنائی جائے۔یہ ہدایات انہوں نے آ رپی او آفس راولپنڈی میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مری ٹوارزم پولیس کو مزید فعال بنایا جائے،عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کی راہنمائی اور ٹریفک کی روانی برقرار کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں اور لانگ ویک اینڈ پر شہریوں کی سہولت، مدد اور تحفظ کیلئے مری ٹورازم پولیس اور ٹریفک پولیس مل کر سپیشل پلان مرتب کریں اور رش والے مقامات پر اضافی عملہ تعینات کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں اورسنگین جرائم کی روک تھام اور ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے کیلئے سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسران کی تفتیشی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیپسٹی بلڈنگ کورسز کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، ڈی پی او اٹک، ڈی پی او چکوال، ڈی پی او جہلم سمیت سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ٹریفک پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔
میٹنگ سے قبل آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اورپولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں نو تعمیر ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ونگ کا افتتاح کیا، آر پی او راولپنڈی عمران احمر اور سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کو ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ونگ اور دیگر پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، ایس ایس پی آپریشنز نے آپریشن انفورسمنٹ ونگ جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے انوسٹی گیشن انفورسمنٹ ونگ کے بارے میں آئی جی پنجاب کو بریف کیا، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ونگ کے سٹاف کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور راولپنڈی پولیس کے پراجیکٹ کو سراہا،اس موقع پر آر پی او راولپنڈی عمران احمر، سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری،ایس ایس پی آپریشنزوسیم ریاض خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز طارق محبوب اور دیگر افسران بھی آئی جی کے ہمراہ تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 338 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, July 5, 2022