آئی جی پنجاب نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب

Jul 02, 2022

 فیروز والہ کے علاقے نبی پورورکاں میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کرلوٹ مار کی اورمبینہ طورپر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس میں متاثرہ خاندان کی جانب سے درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق چارڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اسلحے کے زورپراہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اورخاتون سے دو ہزار روپے چھین لئے۔

ڈکیتی کے بعد ڈاکو خاتون کو ساتھ لے گئے اورمبینہ طورپرزیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون سے  زیادتی کے شواہد نہیں ملے تاہم فرانزک لیبارٹری کو سمپل بھیجوا دیئے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب 
(روزنامہ ایکسپریس)
 
************