آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت پنجاب پولیس کی آئی ٹی ریفارمز بارے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت پنجاب پولیس کی آئی ٹی ریفارمز بارے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس
عوام کی سہولت کے لیے بنائی گئی تمام موبائل ایپلی کیشنز کی انٹیگریشن کی جائے۔ آئی جی پنجاب
ناکوں پر ای پولیس پوسٹ سافٹ وئیر کے ذریعے گاڑیوں اور مسافروں کی چیکنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے۔ راؤ سردار علی خان
آئی جی پنجاب کا پرانی دشمنیوں سے متعلقہ جرائم کے ڈیجیٹل ریکارڈ کو مرتب کرنے کا حکم
تھانوں اور پولیس دفاتر میں متعین سٹاف کی جدید پولیسنگ کے حوالے سے کسپیٹی بلڈنگ کی جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں ہوٹلز، سرائے اور قیام گاہیں ہوٹل آئی سافٹ وئیر سے لازمی منسلک ہونے چاہئیں۔ راؤ سردار علی خان
پنجاب پولیس کی ای سروسز کو مزید آسان بنایا جائے تاکہ عام آدمی زیادہ سے زیادہ اس سے مستفید ہوسکے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ جدید پولیسنگ اور عوام کی سہولت کیلئے بنائی گئی تمام موبائل ایپلی کیشنز کی انٹی گریشن کی جائے اور پنجاب پولیس کی ای سروسز کو عام شہریوں کیلئے مزید آسان اور عام فہم بنایا جائے تاکہ شہریوں باآسانی ان جدید سروسز سے مستفید ہوسکیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے تمام ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے تھانوں کی ورکنگ کو مزید بہتر بنایاجائے اور تھانوں اور پولیس دفاتر میں متعین سٹاف کی جدید پولیسنگ کے حوالے سے کسپیٹی بلڈنگ کی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے پرانی دشمنیوں سے متعلقہ جرائم کے ڈیجیٹل ریکارڈ کو مرتب کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے کہاکہ پرانی دشمنیوں پر ہونے والے قتل کے واقعات اورانکی تفتیش بارے پیش رفت کو ایک نئے فیچر کے تحت اکٹھا کر لیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ناکوں پر ای پولیس پوسٹ سافٹ وئیر کے ذریعے گاڑیوں اور مسافروں کی چیکنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے بچ نہ سکیں۔ راؤ سردار علی خا ن نے کہاکہ لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں ہوٹلز، سرائے اور قیام گاہیں ہوٹل آئی سافٹ وئیر سے لازمی منسلک ہونے چاہئیں اور کسی شہری کو ہوٹل سافٹ وئیر سے چیک ہوئے بغیر ہوٹلوں میں رہنے نہ دیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس فرنٹ ڈیسک، خدمت مراکز اور 1787 کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے جبکہ کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اور کرایہ داری اندراج سسٹم کے اندراج میں تاخیر قابل قبول نہیں ہوگی۔ راؤ سردار علی خان  نے کہا کہ پنجاب پولیس کی ویب سائٹ کو شہریوں کی سہولت اور رابطہ کاری کیلئے مزید آسان اور موثر بنایا جائے اور ویب سائٹ پر رابطہ کرنے والے شہریوں کو معلومات کی بروقت فراہمی میں کوئی تاخیر نہ ہونے پائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کی آئی ٹی ریفارمز بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔  اجلاس میں پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس، انکی اپ گریڈیشن اور جدید پولیسنگ سے متعلقہ دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے آئی جی پنجاب کو پولیس کے زیر استعمال آئی ٹی پراجیکٹس اور انکی اپ گریڈیشن بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس جدید پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو موثر انداز میں استعمال کر رہی ہے جس کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے عمل میں نہ صرف تیزی آئی ہے بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی تعاون کی فضا بھی بہتر ہورہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے حوالے سے تیار کردہ سافٹ وئیرز اور ایپلی کیشنز میں ڈیٹا کے اندراج میں غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔ افسران آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کو مزید فروغ دیتے ہوئے سروس ڈلیوری کا عمل مزید تیز اورا ٓسان بنائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جی آئی ٹی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 337 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, July 4, 2022