آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا احمد پور سیال جھنگ میں دیرینہ دشمنی کے نتیجہ میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،ڈی پی او جھنگ کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت
واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیمیں تشکیل دی جائے۔ آئی جی پنجاب
ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے احمد پور سیال جھنگ میں دیرینہ دشمنی کے نتیجہ میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جھنگ کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔راؤ سردار علی خان نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فوری انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 332 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************