آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اٹک میں زمین تنازع پر فائرنگ سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اٹک میں زمین تنازع پر فائرنگ سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او اٹک عمر سلامت کا جائے واردات کا دورہ۔
آئی جی پنجاب کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب
لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے اٹک میں زمین تنازع پر فائرنگ سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب کی ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈی پی او اٹک عمر سلامت نے ڈھوک مغلاں میں جائے واردات کا دورہ کیا اور فوری قانونی کاروائی کو یقینی بنایا گیا۔ ڈی پی او اٹک عمر سلامت نے بتایا کہ پولیس نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 328 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, June 27, 2022