آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شاہدرہ کے علاقے میں 14 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ملزم سفیان عرف سنی کو گرفتار کر لیا،
ملزم قتل کی واردات کے بعد اپنی خالہ کے گھر شیرا کوٹ جا کر چھپ گیا تھا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شاہدرہ کے علاقے میں 14 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب کی ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوا کرلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل نے شاہدرہ میں جائے واردات کا دورہ کیا۔ انہوں نے ملزم کی فوری گرفتاری اور واقعہ کے اصل حقائق سامنے لانے کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کو سپیشل ٹاسک دیا جس کی روشنی میں انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم سفیان عرف سنی کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہو رنے بتایا کہ ملزم قتل کی ہولناک واردات کے بعد اپنی خالہ کے گھر شیرا کوٹ جا کر چھپ گیا تھا جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے مزیدبتایا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 327 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
