آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں آر پی او، ڈی پی اوز کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد
اغواء برائے تاوان، قتل، ریپ اور سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش کو فیلڈ افسران ذاتی نگرانی میں جلد منطقی انجام تک پہنچائیں۔ راؤ سردار علی خان
جن اضلاع میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے۔ آئی جی پنجاب
عید الاضحی کے قریب مویشی چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب
خواتین اور بچوں سے جنسی ہراسگی، تیزاب پھینکنے اور تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب
راولپنڈی ریجن میں پراپرٹی کرائم میں ملوث منظم گروہوں کی نشاندہی کرکے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ راؤ سردار علی خان
صوبائی دارالحکومت لاہور کو'' ڈرگ فری سٹی'' بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خا ن نے کہاہے کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر پولیسنگ کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے اورفیلڈ افسران ذاتی نگرانی میں اغواء برائے تاوان، قتل، ریپ اور سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ خواتین اور بچوں سے جنسی ہراسگی، تیزاب پھینکنے اور تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دلوائی جائیں۔راؤ سردار علی خان نے کہاکہ جینڈر کرائم کی روک تھام، بروقت رپورٹنگ اور نوجوان نسل کو منشیات سے بچاؤ کے لیے والدین اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر آگہی مہم کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ معاشرتی ناسوروں کے قلع قمع کا عمل مزید تیز ہوسکے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ جن اضلاع میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے اورضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارؤائی یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پنجاب میں کام کرنے والے غیر ملکی بالخصوص چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا چینی شہریوں کی رہائش گاہوں، دفاتر اور ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی کا عمل مزید بہتر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ عید الاضحی کے قریب مویشی چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں اور مویشی منڈیوں میں سکیورٹی اورگرد و نواح میں ٹریفک کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ مویشی منڈیوں کے گردونواح میں ڈولفن، پیرو سمیت دیگر پٹرولنگ فورسز کے گشت کا موثر پلان تشکیل دیا جائے اور ہائی ویز پر بیوپاریوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پی ایچ پی ٹیموں کی پٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ راولپنڈی ریجن میں پراپرٹی کرائم میں ملوث منظم گروہوں کی نشاندہی کرکے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کو'' ڈرگ فری سٹی'' بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اورآئس، شیشہ، چرس، ہیروئن اور شراب سمیت تمام منشیات کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آر پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس کی صدارت صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو جاری کیں۔کانفرنس میں صوبے میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام، امن و امان کی مجموعی صورتحال، ضمنی انتخابات اور مویشی منڈیوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ویڈیو لنک کانفرنس میں تمام ریجنز کے آر پی اوز نے آئی جی پنجاب کو اپنے اضلاع جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ فیلڈ افسران نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کرائیں، حساس مقامات میں کومبنگ آپریشن اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نظر آئیں، اوپن ڈور پالیسی کے تحت عام آدمی سے براہ راست رابطہ میں آئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اسپیشل برانچ اور انٹرنل اکاونٹیبیلٹی برانچ کی خفیہ رپورٹس کی روشنی افسران کی کارکردگی کا تعین کیا جائے گا۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں تمام ریجنز کے آر پی اوز نے آئی جی پنجاب کو اپنے اضلاع جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ویڈیو لنک کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جیز سمیت دیگر افسران کی شرکت۔میٹنگ میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ 326 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
