آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق اور چار افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص  کے جاں بحق اور چار افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔
سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے  راولپنڈی کے علاقے چکری میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص  کے جاں بحق اور چار افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دلوائی جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔

(ہینڈ آؤٹ 325 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, June 26, 2022