پنجاب پولیس شہریوں کی خدمت اور تحفظ میں پیش پیش۔۔۔کمیونٹی پولیسنگ کا ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا۔
سائیکل پر سوار سڑک پر پھنسے بزرگ شہری کو بحفاطت سڑک پار کرواکرمنزل کی جانب روانہ کردیا۔۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں نے پولیس جوانوں کے کارِ خیر کو عکس بند کر لیا۔۔
بزرگ شہری نے مشکل آسان بنانے پر لاہور پولیس کے جوانوں کو دعائیں دیں۔۔
پولیس کا مثالی کردار دیکھتے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس اہلکاروں کو بے حد سراہا۔۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس صوبے کے تمام اضلاع میں شہریوں کی خدمت اورجان ومال کے تحفظ کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے اسی سلسلے میں لاہور پولیس کے جوان کمیونٹی پولیسنگ کی اعلی مثال بن کر عوامی و سماجی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں پولیس اہلکار سائیکل پر سوارسڑک پر پھنسے ایک بزرگ شہری کی مدد کرتے نظر کرر ہے ہیں۔ سیف سٹی پولیس کمیونیکیشن آفیسر نے پولیس اہلکاروں کو کیمروں سے بزرگ شہری سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا اور چپکے سے سارا منظر ریکارڈ کر لیا۔ وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکاروں نے مصروف سڑک پر پھنسے بزرگ شہری کی مدد کی اور بزرگ شہری کو بحفاطت سڑک پار کرواکر منزل کی جانب روانہ کردیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں نے پولیس جوانوں کے کارِ خیر کو عکس بند کر لیا۔۔بزرگ شہری نے مشکل آسان بنانے پر لاہور پولیس کے جوانوں کو دعائیں دیں۔پولیس اہلکاروں کا مثالی کردار دیکھتے ہوئے شہریوں نے پولیس اہلکاروں کی کاوش کو بے حد سراہا جبکہ سی سی پی او لاہور نے بھی دونوں اہلکاروں نے شاباش دی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 323 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
