آئی جی پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کے لیے لاہور پولیس کو اہم ٹاسک۔

آئی جی پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کے لیے لاہور پولیس کو اہم ٹاسک۔
ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت،سوشل ویلفیئراور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ آئی جی پنجاب
شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر نظر آنے والے عادی نشہ آور افراد کی مخصوص مقام پر منتقلی اور بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
 ماڈرن نشہ، آئس، شیشہ اور دیگر کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب
رواں سال پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں منشیات کے 16966 مقدمات درج جبکہ 17230 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ہاسٹلز، تعلیمی اداروں سمیت دیگر پبلک مقامات پر سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر آگاہی مہم چلائی جائے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی زیرصدارت معاشرے سے منشیات کے قلع قمع کے لیے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں ہدایات جاری

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردا ر علی خان نے کہاہے کہ معاشرے سے منشیات فروشوں کے مستقل خاتمہ کرتے ہوئے نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانا پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات اسمگلرز، ڈیلرز اور منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔آئی جی پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کے لیے لاہور پولیس کو اہم ٹاسک دیتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت،سوشل ویلفیئراور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر نظر آنے والے عادی نشہ آور افراد کی مخصوص مقام پر منتقلی اور بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں جبکہ ان افراد کو منشیات فراہم کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماڈرن نشہ، آئس، شیشہ اور دیگر کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے جبکہ ہاسٹلز، تعلیمی اداروں سمیت دیگر پبلک مقامات پر سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر آگاہی مہم چلائی جائے۔راؤ سردار علی خان نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے تمام محکموں کو ملکر کام کرنا ہوگالہذا اس ضمن میں کام کرنے والے دیگر قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن اور موثر فالوپ کو یقینی بنایاجائے۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات منشیات کے استعمال، خریدو فروخت کی روک تھام کے لیے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔
دوران اجلاس آئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ رواں سال پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں منشیات کے 16966 مقدمات درج جبکہ 17230 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے منشیات کی بڑی مقدار بھی برآمد کی گئی ہے۔ اسی طرح رواں سال لاہور میں 2487 مقدمات درج اور 2505 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کے استعمال اور سپلائی چین میں ملوث مجرمان کو ترجیحی بنیادوں پر پابند سلاسل کیا جائے اور ماڈرن نشہ آور منشیات شیشہ، آئس، چرس، ہیروئن اور شراب کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے آر پی اوز، ڈی پی اوزکو ہدایت کی کہ منشیات کے خاتمے کیلئے جاری آپریشنز کی نگرانی وہ خود کریں اورمنشیات فروشوں کے منظم گروپوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن میں مزید تیزی لائی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراورڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 322 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, June 23, 2022