آئی جی پنجاب نے ہیوی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پولیس کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

آئی جی پنجاب نے ہیوی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پولیس کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
قیمتی انسانی جانوں، مال مویشی، حساس تنصیبات، قومی وسائل، مشینری وغیر ہ کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔
فیلڈ افسران، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، محکمہ انہار،ریسکیو اور ڈسٹرکٹ فیلڈ افسران سے رابطے میں رہیں۔آئی جی پنجاب
ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے سامان جیساکہ کشتیوں، لائف جیکٹس اور سٹاف کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
ایسے اضلاع جہاں پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے وہاں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
سیلاب کے موسم کے دوران تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے 100فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبے کے دریائی اضلاع میں ہیوی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرت کے پیش نظرپولیس ٹیموں کو پیشگی حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ قیمتی انسانی جانوں، مال مویشی،فصلوں، حساس تنصیبات، قومی وسائل اور مشینری وغیر ہ کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پنجاب پولیس کے فیلڈ افسران اپنے اضلاع کی ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، محکمہ انہار،ریسکیوسمیت دیگر متعلقہ اداروں کے فیلڈ افسران سے رابطے میں رہیں اورایسے اضلاع جہاں پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے وہاں ہنگامی بنیادوں پر پیشگی اقدامات کر لئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پری فلڈسے نمٹنے کیلئے فیلڈ افسران ورک پلان مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ ہنگامی مشقیں کا باقاعدگی سے انعقاد یقینی بنائیں اوردریائی چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ سول انتظامیہ اور صوبائی ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کو سیلابی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت فراہم کرے۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کو ہدایت کی کہ صوبے کی تمام دریائی چیک پوسٹوں پر ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے سامان جیساکہ کشتیوں، لائف جیکٹس اور سٹاف کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور ریورائن چیک پوسٹوں پر کشتیوں کے ذریعے متوقع سیلابی علاقوں میں پٹرولنگ کا عمل باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ حفاظتی انتظامات کے دوران قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں اور پاک آرمی کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنائی جائے جبکہ سیلاب کے موسم کے دوران تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے 100فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات پری مون سون سیزن میں ہیوی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے باعث صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو جاری کی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزیدکہاکہ ضلعی سطح پر سیلاب کنٹرول روم قائم کئے جائیں جہاں وائرلیس،ٹیلی فون کے ذریعے اطلاعات کی فوری ترسیل کامکمل نظام موجود ہو جبکہ حساس مقامات پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس کی ریزور نفری کا بیک اپ لازمی رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ریسکیو اور ریلیف کیمپوں کے قیام کیلئے مناسب جگہوں کی نشاندہی کرلی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ممکنہ سیلابی علاقوں میں بجلی معطل ہونے کی صورت میں پاور سپلائی کا متبادل نظام رکھنے کیلئے واپڈا حکام کے ساتھ پیشگی رابطہ رکھا جائے۔راؤ سردار علی خان نے کہاکہ ہنگامی صورتحال میں اطلاعات کے فوری حصول اور ترسیل کیلئے پولیس ٹیلی کمیونیکشن کا جامع نظام تیار رکھیں جبکہ حساس مقامات پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس کی ریزور نفری کا بیک اپ لازمی رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی پی اوز اپنے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ریلیف سرگرمیوں میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کیلئے قریبی رابطہ رکھیں۔

(ہینڈ آؤٹ 321 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, June 23, 2022