آئی جی پنجاب کا فیصل آباد میں سابق شوہر کی جانب سے بیوی اور بیٹے پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب کا فیصل آباد میں سابق شوہر کی جانب سے بیوی اور بیٹے پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ کا نوٹس
فیصل آباد پولیس نے تین گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ سی پی او فیصل آباد

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے فیصل آباد میں سابق شوہر کی جانب سے بیوی اوربیٹے پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے سفاک ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے سی پی او فیصل آباد کو ہر ممکن اقدامات کا حکم دیا جس کی پاسداری کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔
  تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد نے ٹیم کے ہمراہ 11 ریڈ کرتے ہوئے 03 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق سفاک ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں درندگی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 319 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, June 22, 2022