آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شاہدرہ میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر جانے والے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شاہدرہ میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر جانے والے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب، فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شاہدرہ میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر جانے والے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ 318 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, June 22, 2022