آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا قصور میں نجی سکول سے لڑکے اور لڑکی کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا قصور میں نجی سکول سے لڑکے اور لڑکی کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کی واقعہ کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی ہدایت۔
ملزمان کو جلداز جلد ٹریس کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے قصور کے نجی سکول سے لڑکے اور لڑکی کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سپروائزری افسران نے جائے واردات کا دورہ کیا اور فوری قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ مقولین کی ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی پی او قصور کو ہدایت کی کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور اصل حقائق سامنے لاتے ہو ئے ملزمان کو جلداز جلد ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 317 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, June 22, 2022