آئی جی پنجاب راؤ سردا رعلی خان سے نئے تعینات ہونے والے چینی قونصل جنرل زہاؤ شیرن کی ملاقات

آئی جی پنجاب راؤ سردا رعلی خان سے نئے تعینات ہونے والے چینی قونصل جنرل زہاؤ شیرن (Mr. Zhao Shiren)کی ملاقات
 دوران ملاقات چینی شہریوں، ماہرین، سرمایہ کاروں اور ورکنگ سائٹس کے سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب میں نجی و سرکاری شعبوں میں کام کرنے والے تمام چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔آئی جی پنجاب
سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے فرائض پوری جانفشانی کے ساتھ ادا کر رہی ہے۔ آئی جی پنجاب
 چینی قونصل جنرل نے چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
پولیس افسران واہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے اور تکنیکی معاونت کیلئے دوطرفہ تعاون کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ چینی قونصل جنرل

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں نجی و سرکاری شعبوں میں کام کرنے والے تمام غیر ملکیوں شہریوں بالخصوص چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ چینی شہریوں کی پنجاب آمد پر ائیر پورٹس پرقائم سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے انفارمیشن ڈیسک پراندراج کے ساتھ ہی سکیورٹی اقدامات کا آغاز کردیا جاتاہے اور چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جاتاہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ صوبہ بھر میں سرمایہ کاری کے لیے آنے والے تمام غیر ملکی شہریوں کو پر تحفظ ماحول فراہم کر رہے ہیں اوردفاتر، ورکنگ سائٹس کے ساتھ ساتھ رہائش گاہوں کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے فرائض پوری جانفشانی کے ساتھ ادا کر رہی ہے جبکہ چینی شہریوں کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے 24/7سنٹرلائزڈمانیٹرنگ کا نظام تشکیل دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے تعینات ہونے والے چینی قونصل جنرل زہاؤ شیرن (Mr. Zhao Shiren) سے آج سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کے دوران۔ دوران ملاقات چینی شہریوں، ماہرین، سرمایہ کاروں اور ورکنگ سائٹس کے سکیورٹی انتظامات، باہمی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی قونصل جنرل زہاؤ شیرن (Mr. Zhao Shiren)  نے چینی باشندوں کے تحفظ کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس کے افسران واہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے اور تکنیکی معاونت کیلئے دوطرفہ تعاون کو مزید موثر بنایا جائے گا۔دوران ملاقات آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس کی استعداد کار میں مزید اضافے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت تربیتی پروگرامز اور ریفریشر جاری ہیں تاکہ جدید پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق افسران و اہلکار زیادہ بہتر انداز میں سکیورٹی اور پبلک سروس ڈلیوری کے فرائض ادا کرسکیں۔ملاقات کے آخر میں آئی جی پنجاب اور چینی قونصل جنرل کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔اس موقع پرچائنیز ڈپٹی قونصلیٹ جنرل پی ایس او ٹو آئی جی پی فیصل شہزاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 315 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, June 21, 2022